اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مارک اپ ریٹ کم ترین سطح پرہونے کے باوجود صارف قرضوں پر بلندشرح سود کی وصولی

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں شرح سود کم ترین سطح پر آنے کے باوجود صارف قرضوں پر بلند شرح سود وصول کی جارہی ہے۔ گھریلو مصنوعات کی خریداری، کریڈٹ کارڈز اور پرنسل لونز کی مد میں قرضوں کے اجرا میں اضافے کی شرح بھی محدود ہے جس کی وجہ سے گھریلو برقی آلات کی خریداری بھی جمود کا شکار ہے۔کراچی الیکٹرونکس اینڈ اسمال ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کے مطابق شہر میں بجلی کے بلوں کی اوور بلنگ، وولٹیج میں کمی بیشی اور بینکوں کی جانب سے صارف قرضوں کے اجرا پر بدستور بلند شرح سود کی وجہ سے برقی مصنوعات کی فروخت دباو¿ کاشکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی منڈی میں خام مال کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے چینی ساختہ الیکٹرونک مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔نئے سیزن کی آمد پر اسپلٹ ایئرکنڈیشنرز کی قیمتوں میں 4سے 5ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، ایک ٹن کے اسپلٹ کی قیمت 36ہزار سے کم ہوکر 32ہزار جبک ڈیرھ ٹن کے اسپلٹ کی قیمت 42ہزار سے کم ہوکر 38ہزار روپے پر آچکی ہے، اس کے باوجود فروخت میں اٹھان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کراچی میں گرمی کی بدترین لہر کے دوران ایک ہفتے میں 50ہزار سے زائد اسپلٹ اے سی فروخت کیے گئے، اس سال گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی وجہ سے شہریوں میں اضطراب پایا جاتا ہے لیکن قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے خریدار فیصلہ نہیں کرپارہے۔انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ موسم گرما کی آمد سے قبل بینکوں کو گھریلو مصنوعات کی خریداری، کریڈٹ کارڈز اور ذاتی قرضوں پر شرح سود میں کمی لانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری آنے والے سخت موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے جنریٹرز، پنکھوں، چارج ایبل مصنوعات، اسے سی وغیرہ کی خریداری کرسکیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…