اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم 12 فروری کو ایل این جی معاہدے کیلئے قطر جائینگے

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ 13فروری کو ہوگا،وزیر اعظم 12فروری کو قطر کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان 16 ارب ڈالر کا 15سالہ معاہدہ پر قطر اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان دستخط ہوں گے۔یہ معاہدہ دسمبر 2030تک کارا?مد ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزارت پٹرولیم کے حکام، صدر ایف پی سی سی آئی،تاجر اور سرمایہ کاربھی وزیر اعظم کے ہمراہ قطر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے توانائی بحران کا حل ایل این جی میں ہے،کیونکہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اورگیس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،اس ساری سورتحال پر ایل این جی مسئلہ کا فوری حل ہے، گیس بحران کے حل کیلئے گیس امپورٹ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کے نرخ دنیا کے کم ترین نرخوں میں سے ہیں، اس وقت ملک میں دو ہزار میگاواٹ صلاحیت سے زائد کے پاور پلانٹس گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند ہیں، ان کو ایل این جی پر آپریشنل کرنے سے ایک کھرب کی بچت کی جا سکتی ہے، تین ہزار چھ سو میگاواٹ کے نئے پلانٹس لگا ئے جا رہے ہیں جو ایل این جی پر چلا کر دو کھرب کی بچت کی جا سکتی، ایل این جی کی امپورٹ سے سالانہ 100ارب روپے کی بچت ہوگی،زرائع کے مطابق ایل این جی کی پرائس ایران اور ٹاپی گیس سے سستی ہوگی۔ مارچ 2016تک ایل این جی کے 30کارگو سسٹم میں شامل کرنیکا ٹارگٹ ہے،ایل این جی امپورٹ ہونے سے دسمبر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…