اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

میٹرو نہیں کچھ اور۔۔۔! کراچی میں بڑے منصوبے کا اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی گرین لائین پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نئے ناظم آباد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں ، تاجر و صنعتکاروں اور دیگر نے شرکت کی ۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو کراچی کے ٹریفک کو بہتر بنانے کے لئے پروجیکٹ شروع کرنے کی دورخواست کی تھی جو وزیراعظم نے منظور کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی میں بھی میٹروبس کی طرز پر گرین لائین پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے جو ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگی ۔ انہوں نے کہا گرین لائین سے پورا شہرمنسلک ہوگااور اس پروجیکٹ سے شہریوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے نئے ناظم آباد کے پروجیکٹ پر عارف حبیب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں نجی شعبہ کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی کوشش کی ہے جو قابل تحسین ہے ۔ گورنرسندھ نے اسپورٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں جو بھی ٹیم جیتے گی دراصل وہ پاکستان کی ہی جیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کی بحالی میں مدد ملے گی۔ تقریب سے ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی میں کوچہ ثقافت کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور آرٹس کونسل کراچی کا دل ہے اس کو دھڑکنا چاہئے ، کوچہ ثقافت میں اندرون سندھ کے ہر ضلع سے لوگوں کو بلایا جائے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور ثقافتی اشیاءکو یہاں پیش کریں۔ قبل ازیں انہوں نے آرٹس کونسل کے صدر اعجازفاروقی اور سیکریٹرمحمد احمد شاہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کوچہ ثقافت کا افتتاح کیا ۔ گورنرسندھ وہاں لگے اسٹالز پر بھی گئے اور لوگوں سے ملے ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچہ ثقافت میں اندرون سندھ کے لوگوں کو یہاں بلانے کے لئے سہولیات بھی فراہم کی جائےں ۔ انہوں نے کہا اس طرح یہ ان افراد کے لئے آمدن کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ جو لوگ ہماری مثبت سرگرمیاں روکنے کے لئے کارروائیاں کرتے ہیں اس کے مقابلے میں ہمیں اپنی سرگرمیاں دوگناکرنے کی ضرورت ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام کراچی کے استحکام کے ساتھ وابستہ ہے اور ہم سب نے مل کر کراچی کے استحکام کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے انتہائی مشکل اورخطرناک حالات میں کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون فافذکرنے والے اداروں نے ان دشمنوں کو جو نظر نہیں آتے تھے چن چن کر تلاش کیا اور کراچی کے امن وامان کو بحال کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان میں کوچہ ثقافت کا سلسلہ ہم نے 2003ءمیں شروع کیا تھااور اس کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروع دینا تھا۔اس موقع پر کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ، صدر آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی اعجازفاروقی، سیکریٹری محمد احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے تعاون کرنے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…