اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

رواں مالی سال 2015-16ء کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران نان ٹیکسٹائلز مصنوعات کی ملکی برآمدات کا حجم 4.045 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ٗ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران برآمدات کا حجم 5.173 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں 77.47فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ٗ قالین اور پارچہ جات کی برآمدات کی شرح میں 21.52 فیصد کی کمی اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں 3.27 فیصد تک کم ہوگئی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کساد بازاری اور دیگر برآمداتی ممالک سے سخت مقابلے اور پیدواری اخراجات کی زیادتی کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور مصنوعات کی تیاری میں ویلیو ایڈیشن سمیت پیداواری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…