پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

صنعتی بجلی سستی کرنے کا اعلان آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے،اپٹما

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) شعبہ ٹیکسٹائل نے حکومت کی جانب سے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے دھوکہ دہی پرمبنی پالیسی اختیارکرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ پاورٹیرف میں3 روپے فی یونٹ کی کمی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی چیئرمین طارق سعود نے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی اور مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی مایوسی سے دوچار ہے لیکن اب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بجلی کے ٹیرف میں 3روپے فی یونٹ کی کمی کرکے اس شعبے کودھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ حکومت کے اس اقدام سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کوکوئی فائدہ ملنے کے بجائے اسے مزید مالی دباو¿ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری یہ توقع کررہی تھی کہ جنوری کے بجلی بل میں لاگت 9روپے فی یونٹ ہوگی لیکن یہ لاگت13روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بل میں ایسے سرچارج بھی شامل ہیں جو ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وصول نہیں کیے جاسکتے کیونکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری زیرو لاس کی بنیاد پر بجلی حاصل کررہی ہے اور بل کی مکمل ادائیگی کررہی ہے۔ طارق سعود کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی بحالی اور ان کی رکی ہوئی استعداد کو بحال کرنے کی ایک ہی صورت ہے کہ حکومت اس انڈسٹری کے لیے بجلی کے ٹیرف کو خطے کے دیگر ممالک کی طرح 9 روپے فی یونٹ کی اوسط سطح پر لے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کے اعلان سے پہلے 9روپے فی یونٹ کے حساب سے لاگت کا تخمینہ لگاکر اپنی مصنوعات کے ا?رڈر لے رہے تھے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں 3روپے کی کمی کے اعلان سے انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی جس سے رکی ہوئی استعداد کی بحالی، برآمدات میں اضافے اور مزید سرمایہ کاری ا?نے کی بھی توقع نہیں رہے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کریں کہ وہ 3روپے فی یونٹ کی کمی تمام سرچارجز سے کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…