لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں رواں برس کے دوران زبردست تیزی کے امکانات ہیں اور اس برس ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر بلندیوں کی جانب گامزن رہے گا۔اس بات کا انکشاف پاکستا ن کی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔حالیہ پراپرٹی سے متعلق رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ پراپرٹی کی قیمتوں میں اس دوران سال بہ سال13سے66فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کراچی میںسال2015کے دوران امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد سے شہر سے ملحقہ درجنوں علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اس بہتری کے اثرات ملک بھر میں دیکھے جاسکیں گے اور اس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی یہاں کا رخ کرینگے،لاہور اور اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں پہلے ہی اس کے مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں اور دونوں شہروں کے گرد نئی آبادیوں کا جال بچھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ پراپرٹی مالکان کو ہورہا ہے اور اس باعث ان شہروں میں نئے آنے والوں کےلئے مشکلات ہیں،اس کے نتیجے میں نئے سرمایہ کار فصیل آباد،گو جرنوالہ،ملتان اور گوادر جیسی پرائم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں۔