اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

موبائل کمپنیوں سے سیل اور خدمات پر جمع کی جانیوالی رقوم کی تفصیلات طلب

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیلی کام انڈسٹری پر لاگو قوانین مزید سخت کرتے ہوئے ان کو پابند کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں ہونے والی سیل اور خدمات پر جمع کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی رقم کی تفصیلات فراہم کریں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پری پیڈ کارڈ‘ ایزی لوڈ اور ٹاپ اپ کی سیلز کا علاقائی سطح پر بریک اپ فراہم کریں۔ ایس آر بی کے نوٹیفکیشن میں کی گئی ترامیم کے تحت ٹیلی کام کمپنیاں خطے اور صوبوں میں اپنی تمام سیلز بشمول ان پر عائد ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی پابند ہیں جس میں سندھ‘ بلوچستان‘ پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ اسلام آباد‘ گلگت اور بلتستان‘ فاٹا‘ پاٹا‘ آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ٹیلی کام کمپنیاں مطلوبہ ریکارڈ فروری دوہزار سولہ سے فراہم کرنے کی پابند ہونگی۔ اس کے علاوہ ایس آر بی نے سیلز ٹیکس کے قوانین میں ترامیم کے تحت کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر ماہ جمع کیا گیا سیلز ٹیکس اگلے ماہ کے 21 دن کی جگہ 15 دن کے اندر میں جمع کرائیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…