اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نیسپاک تحقیقات مکمل :15اور 21جنوری کے بریک ڈاﺅنز کا ذمہ دار ’جی ایم جینکو‘ قرار

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیسپاک نےملک میں 15اور 21جنوری کے بجلی کے دو بڑے ڈاونز کی انکوائری مکمل کرلی ہے ،جس میں بریک ڈاﺅن کا ذمہ دار جنرل منیجر جینکو سبز علی خان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔گزشتہ روز جامشورو میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی میں طویل بریک ڈاون رہا ،شہریوں کو دن بھر مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیسپاک نے 15اور 21جنوری کو ہونے والے بجلی کے 2بڑے بریک ڈاﺅنز جن کی وجہ ملک کا بڑا حصہ کئی گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا کی انکوائری مکمل کرکے جنرل منیجر جینکو کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔وزارت پانی و بجلی نے انکوائری کے لیے نیسپاک کو کنسلٹنٹ مقرر کیا،جس کے انجینئرز اور ماہرین نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو بھجوا دی۔رپورٹ کے مطابق بریک ڈاون کے ذمہ دار جنرل منیجر جینکو سبز علی خان ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سسٹم پر دھند سے بچاو کے انسولیٹرز نہیں لگے ، جس کی وجہ سے بریک ڈاون ہوا، اس بریک ڈاون کے بعد اقدامات کیے جاتے تو 21 جنوری کے بریک ڈاون کا واقعہ پیش نہ آتا۔رپورٹ کے مطابق 10 ماہ سے اسٹورز میں انسولیٹرز موجود نہیں، اور نا ہی ان کی خریداری کے لیے ارڈر دیا گیا، 4 چیف انجینئرز نے اس جانب نشاندہی کی تھی، لیکن جی ایم سبز علی خان نے توجہ نہیں دی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…