اشک آباد(این این آئی)روسی اجارہ داری کا توڑ،مغربی ملکوں کےلئے اہم ترین منصوبہ مکمل،وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان نے اپنی مغربی سرحدوں سے ملحق ممالک کے لیے 773 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن مکمل کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِس پائپ لائن کے بچھانے پر ڈھائی بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اِس کو ایس ویسٹ پائپ لائن کہا جاتا ہے۔ اِس پائپ لائن سے آذربائیجان اور دوسرے مغربی ملکوں تک گیس کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ پائپ لائن کے ذریعے ایک سال کے دوران تیس بلین کیوبک میٹر گیس سپلائی کی جا سکے گی۔واضح رہے کہ اس وقت روس مغربی ممالک کو گیس برآمد کرنے والا اہم ترین ملک ہے۔