لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے پٹرول کی قیمت 40روپے فی لیٹر مقرر کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پرآگئی ہے جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے اس لئے حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40روپے مقرر کر کے عوام کوریلیف دے۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی ہے ۔