جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک )بھاری تنخواہیں اورمراعات لینےوالےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی و فروٹ منڈی اور اوپن مارکیٹ سے غائب۔ منافع خورمافیا کا راج برقرار۔ سحت سردی اور بارش کے باوجود لاہور میںسبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزیداضافہ ہو گیا ہے،سبزیوں اورپھلوں سمیت دیگراشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے ایک سو چارپرائس کنٹرول مجسٹریٹس منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ لاہورشہرمیں گزشتہ روزسبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔آلو بیس، پیاز پچاس، ٹماٹر پچاس،لہسن دو سو چالیس،ادرک ایک سو ساٹھ، پالک بیس، بینگن چالیس،ساگ تیس،کھیرا ستر،کریلے دو سو بیس،بھنڈی ایک سو اسی، لیموں ایک سو بیس،اروی اسی،ٹینڈیاں ساٹھ،گھیا کدو پچاس،مٹرچالیس،سبزمرچ نوے،شملہ مرچ ایک سو بیس،بند گوبھی چالیس،پھول گوبھی چالیس،شلجم بیس،چقندراسی،مولی بیس، گاجر بیس، مونگرے اسی،پھلیاں ایک سو بیس،میتھی چالیس روپے فی کلو میں فروخت کی گئی۔ سبزی فروشوں کاکہناتھاکہ مارکیٹ کمیٹی کاسرکاری نرخنامہ صرف اورصرف اعلیٰ حکام کو خوش کرنے کے لیے جاری کیاجاتا ہے جبکہ اِس نرخنامے سے عام شہریوں اورسبزی و پھل فروشوں کوکوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…