جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ایف بی آرکا ٹیکسٹائل انڈسٹری کوجی آئی ڈی سی چھوٹ دینے سے انکار

datetime 29  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی)سے چھوٹ دینے سے انکار کردیا ہے، البتہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے رکے ہوئے 200 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز کے اجرا کے بارے میں میکنزم متعارف کروانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔دستیاب دستاویز کے مطا بق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ایکسپورٹ اورینٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کوبچانے کیلیے اور بڑے پیمانے پرلوگوں کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے ساتھ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مزید کمی کو روکنے کیلیے جامع اقدامات اٹھائے جائیں۔مذکورہ لیٹر میں حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو بیروزگار ہونے سے بچانے کیلیے پورے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ صنعتوں کو گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی) سے چھوٹ دی جائے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر مقامی سطح پر عائد پانچ فیصد ٹیکس کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت دی جائے اور جو مصنوعات برآمد کی جائیں، ان برآمدات پر ان صنعتوں کو مقامی سطح پر ادا کیا جانے والا ٹیکس ڈیوٹٰی ڈرابیک کی صورت میں واپس کردیا جائے۔دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ایکسپورٹ ری فنانسنگ فیسلٹی کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے موصول ہونے والے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے لیٹر میں دی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے البتہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی ہے۔اس بارے میں واضح کردیا گیا ہے تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر کے زیر التوا اربوں روپے مالیت کے ریفنڈز کی ادائیگی کیلیے میکنزم متعارف کروانے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس میں ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ریفنڈز کی ادائیگی کیلیے خصوصی بانڈ جاری کیے جائیں یا دیگر ذرائع اختیار کرکے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ریفنڈز کلیئر کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفنڈ کلیمز کی کلیئرنس کے حوالے سے ٹیم کام کررہی ہے جو ٹیکس دہندگان کے کلیمز جینوئن ہوں گے اور تمام پراسیس پورا ہوچکا ہوگا تو وہ کلیئر کردیے جائیں گے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ اپٹما کی دیگر تجاویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے اور جو تجاویز قابل عمل ہوں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…