اسلام آباد (نیوزڈیسک) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ماہ دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی۔ سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 6ارب 67کروڑ 38لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔