پشاور(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ اسلامی سرمایہ کاری سے ملک میں غربت کا خاتمہ ہوگا اور معیشت بھی مستحکم ہوگی۔پشاور میں نجی بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین اسلامک بینکاری کے معاہدہ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں سابق گورنر اسٹیٹ بنک عشرت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت کا خاتمہ اسلامی سرمایہ کاری کے اجراءسے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔