اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

روئی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے پر غور

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے کپاس کی درآمد پر عائد 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی واپس لینے جبکہ سوتی دھاگے کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری عائد کرنے کی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق برآمدی انڈسٹری کی جانب سے وفاقی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ ملک کی گرتی ہوئی برآمدات کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدی اشیا کی پیداواری لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں مسابقت کر سکیں۔ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو برآمدی صنعت کی تجاویزکا جائزہ لے رہا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔دستاویز کے مطابق برآمدی انڈسٹری نے تجویز دی ہے کہ رعایتی قیمتوں پر سینتھیٹک یارن اور فیبرکس کی درآمد سے انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے لہٰذا حکومت مقامی انڈسٹری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سوتی دھاگے کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے، 1ارب ڈالر مالیت کا دھاگہ اور فیبرکس رعایتی قیمت پر درآمد کیے جانے والے سینتھیٹک فائبرز سے تیار کیے جارہے ہیں لہٰذا اگر حکومت مختلف ایچ ایس کوڈ کے ذمرے میں آنے والے دھاگوں اور فیبرکس کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹٰ عائد کرتی ہے تو اس سے حکومت کے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔دستاویز میں کہا گیاکہ رواں مالی سال کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہونے سے کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو گا، اب تک کپاس کی پیداوار میں 40 لاکھ گانٹھ کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس مصنوعات کی تیاری کے لیے درکار خام مال کی ضرورت پوری کرنے کے لیے روئی درآمد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں جبکہ حکومت نے کپاس کی درآمد پر 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کررکھی ہے۔جس سے خام مال مہنگا ہونے کے باعث پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے لہٰذا حکومت کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی واپس لے۔ اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری سے ہوگا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…