جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

خبردار! جانیئے اہم وجہ جو آپ کے بجلی کے بل میں اضافہ کا باعث ہے

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک) اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ چارجر اور دیگر برقی مصنوعات کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا آپ کے بجلی کے بل میں اضافہ کردیتا ہے جس کا آپ کو احساس تک نہیں ہوتا۔فون چارجرز، لیپ ٹاپ کیبلز وغیرہ کو اکثر لوگ پلگ میں لگا چھوڑ دیتے ہیں اور سوئچ بھی بند کرنے کا نہیں سوچتے۔اگرچہ موجودہ عہد کے چارجر بہت کم مقدار میں توانائی خرچ کرتے ہیں تاہم ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اس حوالے سے مسلسل غفلت بجلی کے بھاری بل کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوار پر لگے کسی بھی چارجر کا سوئچ بند نہ کیا جائے تو وہ کچھ مقدار میں بجلی خرچ کررہے ہوتے ہیں۔ان کے بقول اگر اس سے کوئی ڈیوائس نہیں بھی لگائی گئی تو بھی وہ بجلی تو چارج کر ہی رہے ہوتے ہیں۔اگر چارجر سے فون نہ بھی لگا ہو تو بھی وہ بجلی کی مرکزی لائن سے منسلک ہوکر کچھ مقدار میں بجلی خرچ کررہا ہوتا ہے۔علاوہ ازیں چارجر کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا اس کی زندگی کو بھی کم کردیتا ہے۔کسی بھی ڈیوائس کو مسلسل پلگ میں لگا چھوڑ دینے سے وہ گرم ہوتی رہتی ہے اور یہ گرمی ضائع ہوتی رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…