اسلام آباد: عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں14 روپے تک کمی کی سمری بنائی گئی ہے یہ اب حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ کتنی کمی کرتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پانچ سے چھ روپے تک پٹرول کی قیمت کو کم کرنے کی منظوری دے دے گی۔اوگراکے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت میں کمی کافائدہ عوام کودینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔اوگرا ہرماہ کے آخرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کے لیے سمری وفاق کوارسال کرتاہے،اگلے ماہ کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے لیے سمری ایک 2 روز میں وزارت پٹرولیم کوبھیج دی جائے گی،جس میں پٹرول کی قیمت 14 روپے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی جائے گی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ملک بھرمیں ہوگا۔