پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارامکو میں سعودی تیل کے ذخائر ریاستی ملکیت ہیں

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر صحت اور ارامکو کے چیئرمین بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز خالدالفالح نے کہا ہے کہ تیل کے محفوظ ذخائر سعودی مملکت کی ذاتی ملکیت ہیں، ان کو ارامکو کے وسائل کی ویلیو قرار دے کر فروخت نہیں کیا جائے گا۔سعودی وزیرصحت نے ان خیالات کا اظہار ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک عربی ٹی وی ’العربیہ‘ سے گفتگو کے دوران کہی۔الفالح نے کہا کہ ارامکو کمپنی کے پاس موجود ذخائر کا تعین تیل کی نقد قیمت کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارامکو سمیت کئی دوسری سرکاری فرموں اور صحت کے شعبے کے تحت کام کرنے والے اداروں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کی تجویز زیرغور ہے، ہم سعودی عرب کو مضبوط معاشی ملک اور عالمی سطح پر اس کے موثر اقتصادی کردار کے لیے کمپنی کو ایک نئے دور میں داخل کرنے کی تجاویز پرغور کررہے ہیں۔ سعودی فیصلہ سازوں کو اس بات پر فخر ہے کہ ارامکو کے پاس بڑے اقتصادی سیکٹر بنانے کے نہ صرف وسائل موجود ہیں بلکہ کمپنی اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی اہلیت رکھتی ہے۔الفالح کا کہنا تھا کہ ارامکو کا پہلا میدان مملکت میں تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں موجود وسائل کو منظم کرنا ہے۔ محفوظ وسائل صرف مملکت کی ملکیت ہیں۔ کمپنی کی صلاحیت محفوظ ذخائر کو نقد قیمت میں تبدیل کرنا ہے۔ محفوظ ذخائر فروخت نہیں کیے جائیں گے مگرکمپنی کی ذخائر کو قیمت میں تبدیل کرنے کی صلاحیت برقرار رہے گی جسے فروخت کیا جائے گا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…