کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاو¿ کی زد میں رہی۔ پی ایس ایکس100 انڈیکس31ہزار پوائنٹس سے گھٹ کر 30900 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم سرمائے کے مجموعی حجم میں 37ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کاروبارکے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہوگئی، اس طرح 3 روز مندی سے انڈیکس 713.9 پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ2روز کی تیزی میں انڈیکس نے 661.44 پوائنٹس ریکور کیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چارسدہ میں یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی اور ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی تلاش کے منصوبوںسے سرمائے کے انخلا کی اطلاعات اور ایف آئی اے کی جانب سے بروکرز کے خلاف جاری کارروائی جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے دور رکھا جس کے باعث مارکیٹ مندی کی زد میں رہی تاہم مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے منافع بخش شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری کی وجہ سے انڈیکس نے600سے زائد پوائنٹس ریکورکیے۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 52.46پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 31001.49 پوائنٹس سے کم ہوکر 30949.03پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 117.54پوائنٹس کی کمی سے پی ایس ایکس 30انڈیکس17940.67پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21657.54پوائنٹس سے بڑھ کر 21778.22پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کاروباری اتار چڑھاو¿ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 37 ارب 62 کروڑ 16 لاکھ 87 ہزار 744 رو پے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65 کھرب 68 ارب 82 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 348 روپے سے بڑھ کر 66کھرب 6ارب 44کروڑ 68لاکھ 1ہزار 92روپے ہوگیا۔گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاو¿ کے باعث انڈیکس31131پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم فروخت کے دباو¿ کے باعث انڈیکس 30553پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر1632کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 811 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 723میں کمی اور98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام ر ہا۔ کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، ڈی جی کے سیمنٹ، بینک آف پنجاب، سوئی نادرن گیس، میپل لیف سیمنٹ، بائیکو پیٹرولیم، فوجی فرٹیلائزر، جہانگیر صدیق کمپنی، پیس پاک لمیٹڈ پی ٹی سی ایل، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد مندی سے 52 پوائنٹس گر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































