اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے11فیصدتک اضافہ

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ کاروباری ہفتے 12 سال کی کم ترین سطح سے اوپر آگئیں، ہفتے کاآغاز اگرچہ قیمتوں میں کمی سے ہی ہوا تھا اور بدھ تک اتارچڑھاو¿ کے بعد اختتام کمی پر ہی ہوا بلکہ ایک موقع پر نرخ 26 ڈالر فی بیرل کے قریب آگئے تھے تاہم جمعرات اور جمعہ کو قیمتیں نمایاں حد تک بڑھ گئیں۔جمعہ کو عالمی قیمتوں میں 10 فیصد تک جمعرات اور جمعہ کو مجموعی طور پر 14.5فیصد اضافہ ہوا اور قیمتیں 32 ڈالر فی بیرل سے تجاویز کرگئیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ جاپان اور یورو زون کے لیے اضافی معاشی اقدامات کے امکانات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتے کے اختتام پر امریکی برانڈ ڈبلیوٹی آئی کے نرخ 32.19ڈالر اور یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 32.18ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو ہفتے کے آغاز پر بالترتیب 29.42 اور 28.96 ڈالر تھے۔اس طرح ہفتے بھر میں برینٹ آئل کی قیمت 11.12فیصد اور امریکی آئل کی 9.42 فیصد بڑھی۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹ دباو¿ سے مکمل باہر نہیں آئی تاہم اعتمادکی بحالی نظرآرہی ہے، سال کے آغاز پر قیمتوں میں 30فیصد کمی مارکیٹ کی بنیادی اشاریوں سے میل نہیں کھاتی، قیمتوں کو طلب خصوصاً چینی ڈیمانڈ میں کمی کے خوف نے گرایا مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، چینی طلب کم نہیں ہوئی، چین ڈیمانڈ گزشتہ سال ریکارڈ سطح پر رہی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…