پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ایران،چین کا باہمی تجارتی حجم 600ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ

datetime 24  جنوری‬‮  2016 |

تہران(نیوز ڈیسک)عالمی معاشی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران اور چین نے باہمی تجارت کا حجم چھ سو ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکو نے افغانستان ،عراق،شام اور یمن میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔تہران میں چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد صدر روحانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران عراق ، شام ، افغانستان اور یمن میں دہشت گردی و انتہا پسندی جیسے مسائل کو قریبی رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راستے سلک روٹ، پ±رامن جوہری توانائی میں تعاون سمیت سترہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس کے علاوہ ا?ئندہ دس سالوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری چھ سو بلین ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…