اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جولائی تا دسمبر‘ ٹیکسٹائل و خوراک سمیت تمام اہم برآمدات گرگئیں

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اہم برآمدی آئٹمز ٹیکسٹائل، خوراک، قالین، اسپورٹس گڈز، چمڑے، سیمنٹ، فارما و کیمیکل اور انجینئرنگ گڈز کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی، صرف طبی آلات کی برآمدات بڑھ سکی۔یاد رہے کہ جولائی سے دسمبر2015 تک پاکستان کی مجموعی برآمدات 14.46 فیصدکمی کے باعث 12ارب 6کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 10ارب 31کروڑ 47لاکھ ڈالر رہ گئی تھی۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے سب سے اہم برآمدی شعبے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 8.93فیصدکمی کے نتیجے میں 6 ارب 88کروڑ 47لاکھ 74ہزار ڈالر سے گھٹ کر6ارب 26کروڑ 98لاکھ 83 ہزار ڈالر رہ گئی۔ٹیکسٹائل گروپ میں سے خام روئی کی برا?مد37 فیصدکمی سے 7کروڑ16لاکھ ڈالر، کاٹن یارن کی 29.66 کمی سے 69کروڑ 78لاکھ ڈالر، سوتی کپڑے کی 10.24 فیصدکمی سے 1ارب 11کروڑ ڈالر، نٹ ویئر کی 3 فیصدکمی سے 1ارب 20کروڑڈالر، بیڈ ویئر کی 7.5 فیصدکمی سے 99کروڑ 35 لاکھ ڈالر، ٹاولز کی 4.56 فیصدکے اضافے سے 40کروڑڈالر، خیمے و تارپولین 45 فیصدکمی سے 4کروڑ32لاکھ ڈالر، ریڈی میڈگارمنٹس کی 3.85 فیصد کے اضافے سے 1ارب 4کروڑ 47لاکھ ڈالر، آرٹ سلک و سنتھیٹک ٹیکسٹائل کی 21.73 فیصدکمی سے 15کروڑڈالر، میڈاپ ا?رٹیکلز کی 1 فیصدکمی سے 31کروڑڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی ایکسپورٹ 0.73 کے اضافے سے 23کروڑ36لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6ماہ میں فوڈ گروپ کی برآمد10.63 فیصدکمی سے 2ارب 8کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب 86کروڑڈالر رہی، اس گروپ میں چاول کی برآمد 11.04 فیصد کمی ہوئی اور 86کروڑ90لاکھ ڈالر کا 20لاکھ 28ہزار857ٹن چاول برآمد کیا جاسکا، باسمتی چاول کی برآمد28 فیصد اوردیگر اقسام کے چاول کی برآمد 3.35 فیصدکم رہی، مچھلی ومچھلی کی مصنوعات کی برآمد 7.3 فیصد، پھل8.3، تمباکو 47 فیصد، تیلداربیج60 فیصد،چینی91 فیصد اور دیگر فوڈ آئٹمز کی برا?مد4.54 کم رہی جبکہ سبزیاں کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد، مصالحے15اور گوشت وگوشت مصنوعات کی برآمد میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ پٹرولیم گروپ وکوئلے کی برآمد میں 77.47 فیصد کمی آئی جبکہ قالین کی ایکسپورٹ 21.5 فیصدکمی سے 5کروڑ 25لاکھ ڈالر، اسپورٹس گڈز کی 3.27 فیصدکمی سے 15کروڑ، خام چمڑے کی 26 فیصد کمی سے 18کروڑ 42لاکھ ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی 15.6فیصدکمی سے 27کروڑ 16لاکھ، سرجیکل گڈز کی 4.4 فیصدبڑھ کر 17کروڑ 62لاکھ ڈالر، کیمیکل وفارما پروڈکٹس کی 20.35 فیصدکمی سے 40کروڑ36لاکھ ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی 23.5فیصدکمی سے 8کروڑ 78لاکھ ڈالر، سیمنٹ کی ایکسپورٹ 36.5فیصدکمی سے 17کروڑڈالر جبکہ دیگر آئٹمز کی 28 فیصد گھٹ کر47کروڑ 29لاکھ ڈالر رہی، اس کے علاوہ جیولری کی برآمد میں 0.30 فیصدکا معمولی اضافہ جبکہ گڑ اورگڑکی مصنوعات کی برآمد میں 60فیصدکمی ہوئی۔بیورو شماریات کے مطابق دسمبر میں فوڈگروپ کی ایکسپورٹ 19 فیصد کمی سے 38کروڑ 58لاکھ ڈالر، ٹیکسٹائل گروپ کی 11.2 فیصد کمی سے 1ارب 4کروڑڈالر رہی، خام کاٹن کی برآمد 84، کاٹن یارن37،کاٹن کلاتھ11.5، نٹ ویئر6.3، بیڈ ویئر 9.5، ٹا ولز 6.8اور خیموں کی برآمدمیں 24.3فیصد کمی آئی جبکہ ریڈی گارمنٹس5، میڈاپ آرٹیکلز1.4و دیگرآئٹمز کی برآمد 20 فیصد بڑھ گئی، پٹرولیم ایکسپورٹ 29، قالین 34، اسپورٹس گڈز 3، لیدر 41، لیدر پروڈکٹس 3.6، کیمیکل و فارما 43، انجینئرنگ 41، سیمنٹ41 و دیگر آئٹمز کی برآمد 25 فیصد کم جبکہ سرجیکل گڈز 7اورجیولری کی برآمد میں56 فیصد اضافہ ہوا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…