نیویارک (نیوز ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 29 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، فی بیر ل خام تیل کی قیمت ایک ڈالرکم ہو کر 29ڈالر سے نیچے آگئی ہے جو گزشتہ 11سال میں خام تیل کی سب سے کم قیمت ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ منگل کے روز بھی خام تیل کی قیمت میں ڈھائی فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 30 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی۔