ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ایئر پورٹس پر مسافروں کی موجیں لگ گئیں

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی سی اے) نے پاکستانی مسافروں مفت سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو ایئر پورٹس پر منرل واٹر، چائے اور کافی کی سہولیات مفت دی جایئں گی جبکہ ضعیف اور معذور افراد کو بلا معاوضہ پارکنگ سے طیارے اور طیارے سے پارکنگ تک پہنچایا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پرضعیف اور معذور افراد کی بلامعاوضہ مدد کے لیے خصوصی کاﺅنٹر بھی بنا دیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر ایئر پورٹس پر بھی مسافروں کو اسی طرح کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ایئر پورٹس پر تمام مسافروں کو منرل واٹر، چائے اور کافی کی سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی طرف سے یہ اضافی سہولیات ہیں جو مسافروں کو مہیا کی جا رہی ہیں ۔ڈائریکٹر سول ایو ایشن اتھارٹی فرح شاہ کے مطابق مسافروں کو موجودہ سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے اور مسافروں کو سفر کے دوران پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے بھی حکام کی طرف سے عملے کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر فرح شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سی اے اے کا عملہ مسافروں کی مدد اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے اور مسافروں کو مزید بہتر اور پرسکون سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…