پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹیکس چوروں اور کرپشن کرنے والوں کیلئے خوشخبری،حکومت نے سپیشل پیکج کا اعلان کردیا،لوٹ مارکرنیوالے فائدہ اٹھائیں

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکس چوروں اور کرپشن کرنے والوں کیلئے خوشخبری،حکومت نے سپیشل پیکج کا اعلان کردیا،لوٹ مارکرنیوالے فائدہ اٹھائیں،ٹیکس چوروںکی پھر سے چاندی ہو گئی۔ حکومت ایک اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لے آئی۔ اسکیم کے تحت تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اسپیشل پیکج آفر کیا جا رہا ہے۔ سرکار نے ٹیکسوں چوروں کو پھر انعام و اکرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس وصولی کے بجائے گرینڈ ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیا گیا، صرف ایک فیصد ٹیکس دیں اور سارا کالا دھن سفید کرا لیں۔ نجی ٹی وی کو حاصل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دستاویز کے مطابق ایسے تاجر جنھوں نے آج تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے وہ اپنی سیلز کا صرف ایک فیصد ٹیکس جمع کرا کر باقی مال جائز بنا سکتے ہیں۔ ٹیکس اسکیم 2016ء سے 2018ء تک کے لئے ہو گی۔اسکیم کے تحت تین سلیب مقرر کئے گئے ہیں۔ پہلے سلیب میں 5 کروڑ روپے تک کی سیلز پر 0.2 فی صد ٹیکس لاگو ہو گا، دوسرے سیلب میں پانچ کروڑ سے یچیس کروڑ تک کی سیلز پر ایک لاکھ روپے فکس ٹیکس جبکہ 0.15 فی صد ٹیکس عائد ہو گا۔ تیسرے سیلب میں پچیس کروڑ سے زائد کی سیلز پر چار لاکھ روپے فکس ٹیکس کیساتھ 0.1 فی صد اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…