ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کالادھن رکھنے والے افرادکوحکومت نے کلین چٹ دے دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجروں اور حکومت میں اتفاق ہوگیا ہے جس کے تحت اب لوگ اپنے کالے دھن کو انتہائی معمولی ٹیکس دے کر سفید کرسکیں گے۔پاکستان کے ایک انگریزی روزنامے ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ سکیم ٹیکس فائل نہ کرنے والے اور کرنے والے دونوں طرح کے لوگوں پر لاگو ہوگی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس کا باقاعدہ اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کریں گے جبکہ اس کا نفاذ ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سکیم ایک ماہ کے لئے یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگی اور اس کے بعد اس میں کسی بھی قسم کی توسیع نہ کی جائے گا۔ ایف بی آر اس سکیم کے ذریعے امید لگا کر بیٹھا ہے کہ حکومت کو اس طریقے سے بیس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دھندگان مل جائیں گے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 20 کروڑ کی آبادی میں 10 لاکھ سے بھی کم افراد باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ اس سکیم کے تحت اپنے 5 کروڑ روپے تک کے کالے دھن کو سفید کرسکیں گے اور تین سال تک ان سے ان کا ذریعہ آمدن بھی نہیں پوچھا جائے گا۔ پہلے سال انہیں 5لاکھ روپے تک کے بزنس کیپٹل پر صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا یعنی حکومت پاکستان کو 5 لاکھ روپے کے کالے دھن پر صرف پانچ ہزار روپے ملیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…