ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوجرانوالہ پرانی کاروں کیلئے بہترین قیمت والا شہر قرار،وفاقی دارالحکومت کارخریدنے کیلئے مہنگا ترین شہروں میں شامل

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)مختلف علاقوں اور شہروں میں پرانی گاڑیوں کی قیمتیں کس طرح مختلف ہیں پر ایک ریسرچ کی گئی ہے جس میں گوجرانوالہ کو پرانی کاروں کے لئے بہترین قیمت والا شہر قراردیا گیا ہے ۔گاڑیوں کی فوری آن لائن خرید وفروخت ممکن بنانے والے ادارے”کارمودی“نے ماڈل2000سے2014تک کی کاروں کی مختلف علاقوں میں فروخت پر تحقیق کی ،اس ریسرچ میں سو سے زائد علاقوں کو شامل کیا گیا، اس تحقیق کے مطابق کاروں کی سب سے زیادہ مسابقتی قیمت والا شہر گوجرانوالہ قرارپایاجہاں اوسطً ایک کار998kمیں دستیاب ہوتی ہے،اس کے بعد ملتان1,151mاور راولپنڈی 1,151mپر آتے ہیں ۔اس تحقیقی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کارخریدنے کیلئے مہنگا ترین شہرہے جہاں موجودہ موجودہ اوسط قیمت1,555mروپے طلب کی جاتی ہے،پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ناطے کاروں کی خرید وفروخت میں کراچی کا پہلا نمبر ہے لیکن اس کے باوجودیہاں کار خریدنااتنا سستا نہیں جتنا کہ باقی شہروں میں ہے،یہاں پرانی گاڑی کی اوسط قیمت1,127mروپے کے لگ بھگ ہے، دوسری طرف لاہورمیں اوسط قیمت1,485mہے جبکہ ٹیوٹا کرولا سب سے پسندیدہ کار قرار پائی ہے ،پرانی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افرادمختلف شہروں کے تقابلی جائزہ کیلئے کار مودی کی آن لائن انفارمیشن سے مدد لے سکتے ہیں،کار مودی آن لائن پورٹل نے اب تک ہزاروں افراد کو اپنی پسندکی کار کا گھر بیٹھے انتخاب کرنے میں مدد کی ہے،کار مودی پاکستان کے ایم ڈی راجہ مرادکے مطابق گوجرانوالہ جیسے شہروں کو اکثرنظراندازکیا جاتاہے کیونکہ وہ چھوٹے شہرہوتے ہیںلیکن ہمیںسمجھنا چاہیے کہ اب یہ بڑی آبادی کے ساتھ بڑے شہر ہیں جہاں بڑے پیمانے پر کاروبار ہورہا ہے،ہم اپنی ویب سائٹ پر گزشتہ ایک سال سے گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ جیسے شہروں کیلئے گاڑیوں کی تلاش میں زیادہ سرگرمی دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے اپنی کارکردگی پر کافی پرجوش ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…