ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں نے بھی بڑااعلان کردیا،پیپلزپارٹی میں ہلچل

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹرانسپورٹرزاور تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ رینجر اختیارات میں کمی کسی صورت قبول نہیں ،آپریشن روکنے کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے اور اختیارات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا،حکومت رینجرز کو سندھ میں مکمل با اختیار بنائے ۔ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما میر یوسف شوہوانی ،آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنماعتیق میر،محمد شفیق کاکٹر و دیگر نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رینجر کی کارروائیوں سے بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ،اگر رینجرز کے اختیارات میں کمی پر خاموشی اختیار کی گئی تو کراچی میں پھر سے بد امنی کی صورتحال پیدا ہوجائیگی۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ اگر رینجرز کے کو سندھ میں مکمل اختیارات نہ دیے گئے تو ہمارے احتجا ج کا دائرہ وسیع ہوجائیگا۔عتیق میر نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں ،ایسا لگتا ہے کہ سازش کے تحت رینجرز کے اختیارات پر قد غن لگائی جارہی ہے ۔ہم چند روز میں اپنے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔اس سے قبل آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سی شیر جناح کالونی سی کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ٹرانسپورٹرز کی کثیر تعداد شریک تھی ۔مظاہرے کے شرکا آرمی چیف اور رینجر کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…