ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اتحاد ایئرویز پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے اپنے بوئنگ 787طیاروں کی پروازیں آئندہ سال 2016میں مزید5مقامات کیلئے چلانے کا اعلان کیا ہے، آئندہ سات ماہ کے دوران پانچ نئے بوئنگ787طیاروں کی شمولیت کے بعد299سیٹوں والے 787ڈریم لائنرابوظہبی سےDusseldorf،پرتھ،شنگھائی،استنبول اور جوہانسبرگ کی موجودہ یومیہ پروازوں کیلئے استعمال ہونگے،اتحاد ایئرویز فی الوقت787طیارے ابوظہبی سے برسبن، واشنگٹن ، سنگاپور،زیورچ تک پروازوں کیلئے استعمال کررہاہے،آئندہ چند سال کے دوران 66 نئے 787 طیاروں کی شمولیت کے بعدڈریم لائنراتحاد ایئرویز کی پہچان بن جائیں گے،اتحاد ایئرویز کے صدر و چیف ایگزیکٹوجیمزہوگن کے مطابق کمرشل آپریشنزمیں 787کی فروری میں شمولیت کے بعد ہمیں کیبن انٹیریئرکے حوالے سے زبردست انداز میں سراہا گیا ہے،ہمارے کیبن انٹیریئر نے خطے اور دنیا بھر میں خدمت کے حوالے سے نیا معیار قائم کیا ہے،آج کے مسافرفضائی سفر کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے اب زیادہ راحت،بہتر معیار اورسہولت کے متلاشی ہوتے اور ہم نئے جہازوں کی شمولیت اور روٹس کی بہتری جیسے اختراعی اقدامات سے انکی توقعات پورا اترنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔اتحاد ایئرویز کے جدید ترین787-9کا زبردست اندرونی ڈیزائن28بزنس سٹوڈیوز اور271اکانومی سمارٹ نشستیں لئے ہوئے ہے جو کہ آرام،تفریح اوران فلائٹ کنکٹویٹی کا زبردست معیار فراہم کرتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…