ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجاز ڈیلرز کو عوام کی زر مبادلہ ضروریات پوری کرنیکی ہدایت

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ تشویشناک امر مشاہدے میں آیا ہے کہ واضح ہدایات اور متعدد اجلاسوں کے باوجود مجاز ڈیلرز عوام کی زرمبادلہ کی جائز ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں نہیں نبھا رہے، لوگ جب اپنے بیرونی کرنسی کھاتوں سے نقد زرمبادلہ نکلوانے کے لیے مجاز ڈیلرز کے پاس جاتے ہیں تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجازڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کی زرمبادلہ لین دین کی مجاز تمام برانچیں زیادہ سے زیادہ 7دسمبر 2015تک بیرون ملک سفر، تعلیم اور علاج کے لیے زر مبادلہ خدمات فراہم کریں، مجاز ڈیلرز زرمبادلہ خدمات کی موثر فراہمی کے لیے ضروری طریقہ کار نافذکریں، اہلکار مناسب طور پر تربیت یافتہ اور قواعد وضوابط سے واقف ہوں، زرمبادلہ خدمات اور متعلقہ معاملات نمٹانے کے لیے ہیڈیاپرنسپل آفس کی سطح پر فوکل پرسن مقرر کیاجائے۔زرمبادلہ خدمات کی تمام متعلقہ تفصیلات بھی مجاز ڈیلرز کی ویب سائٹس پر دستیاب ہونی چاہئیں، مجاز ڈیلرز کے فون یاکال سینٹرز میں زرمبادلہ خدمات سے متعلق سوالات و شکایات نمٹانے کے لیے مناسب صلاحیت ہونی چاہیے،مزید برآں مجاز ڈیلرز کو بیرونی کرنسی کے نوٹوںخصوصاً امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔اسٹیٹ بینک نے مجاز ڈیلرز کو ان ہدایات پر عملدرا?مد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بصورت دیگر متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت ان بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مجاز ڈیلرز 18دسمبر تک ان ہدایات پر عملدرآمد کی اطلاع دیں



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…