ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے دبائو پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کی پھر تیاریاں

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) موڈ میں دوبارہ جنرل سیلز ٹیکس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف و عالمی بینک کی ٹیم کے درمیان 6 دسمبر سے دبئی میں مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی سربراہی میں چیئرمین ایف بی آر نثار محمد اور دیگر ممبران پر مشتمل ٹیم دبئی جائے گی اور ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام کی ٹیم کو ویٹ موڈ میں سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دیں گے، آئی ایم ایف کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے ماہرین کی ٹیم کے لوگ بھی اس حوالے سے ایف بی آرکو اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کے مطابق دبئی مذاکرات میں پاکستانی اقتصادی ٹیم رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کی ٹیکس وصولیوں اور 4 ماہ میں 40 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے نئے ریونیو اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگرآئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ ویٹ موڈ میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوتا ہے تو اس صورت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس موڈ میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 10فیصد سے کم رکھی جائے گی جو 6 سے 9 فیصد کے درمیان ہوگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…