اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزارت خزانہ ایف بی آر ملازمین کا الاؤنس بحال کرنے پر تیار

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے ایف بی آر ملازمین کا منجمد الاو¿نس بحال کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا، ملازمین کو بقایا جات کے ساتھ الاو¿نس کی بحالی پر رواں مالی سال 1ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کیلیے ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو بجٹ گرانٹ کی مد میں اضافی فنڈز مختص کرنے کی درخواست کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے ایف بی آر سے الاو¿نس کی بحالی کیلیے درکار فنڈز کی تفصیلات طلب کی تھی جو وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ،رواں ماہ فیصلے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 40 ارب کے ریونیو شارٹ فال کی وجوہ میں ایک وجہ ایف بی آر ملازمین کا بنیادی تنخواہ کے برابر 100 فیصد الاو¿نس بجٹ میں اعلان کردہ تنخواہ میں اضافے کے مطابق نہ کرنا بھی تھا جس سے ملازمین میں بددلی پائی جاتی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کا موقف ہے کہ الاو¿نس بحال کرنے سے ریونیو کلیکشن میں بہتری آئے گی۔  وزارت خزانہ سے دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کو ملنے والی سمری میں بتایا گیاکہ ایف بی آرملازمین کا منجمد شدہ الاو¿نس بحال کرنے کیلیے 1 ارب 40کروڑ روپے کے اضافی فنڈز درکار ہوں گے جس میں 12کروڑ 81 لاکھ روپے ہیڈ کوارٹرز کے ملازمین، 48 کروڑ 98 لاکھ روپے پاکستان کسٹمز سروس کے ملازمین اور 78کروڑ21 لاکھ روپے ان لینڈ ریونیو سروس کے ملازمین کے الاو¿نس کی بحالی پر خرچ ہونگے۔
سمری کے مطابق سال 2012 میں بھی یہ الاو¿نس منجمد کیا گیااور اس وقت فنانس ڈویڑن کی سفارش پر وزیراعظم نے اسے بحال کرنے کی منظوری دی تھی، یہ الاو¿نس صرف ان ملازمین کو دیا جاتا ہے جو کارکردگی کا معیار جانچنے کیلیے وضع کردہ اہلیت و گائیڈ لائن کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
سمری کے مطابق مذکورہ حقائق کی بنیاد پر ایف بی آر ملازمین کا الاو¿نس بحال کرنے کے حوالے سے 10جولائی کو بھی وزیر خزانہ کو نوٹ بھجوایا گیا تھا، اب وزارت خزانہ کے الاو¿نس بحال کرنے کیلیے درکار فنڈز کی تفصیلات طلب کرنے پر یہ سمری بھجوائی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ الاو¿نس کی بحالی پر یکم جولائی 2015 سے جون 2016تک 1ارب 40کروڑ روپے لاگت ا?ئے گی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…