لاہور(نیوزڈیسک)سٹاک ایکسچیج مارکیٹ کوگیئرلگ گیا.اہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس26.75پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5207.93 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر74کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا18 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل7لاکھ8ہزارحصص کا کاروبارہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے 2 لاکھ27ہزارحصص ۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ 1 لاکھ76ہزار حصص۔جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈکے97ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.42 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ہیسکول پٹرولیئم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 1.43روپے کم ہو گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں