ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

40ارب کے ٹیکس نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن )حکومت کی جانب سے 313 اشیاءپر ٹیکس لگانے سے روز مرہ کی گھریلوا شیاءبھی مہنگی کر دی گئی جس سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہونے لگی،دالیں ،سبزیاں،مشروبات ،دودھ،دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کیلئے 2سے3 روپے اضافہ کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے40ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے منی بجٹ سے شہر بھر کی اوپن مارکیٹ میں دالیں،سبزیاں، کریانہ ، مشروبات، دودھ، دھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں2 سے3 روپے اضافہ بڑھانے کا نوٹس جاری کردیا ، سگریٹ کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے،گھی،آئل،بنے والی فیکٹریوں نے آئندہ ہفتہ سے گھی کی قیمتوں میں بھی5روپے فی کلو اضافہ کرنے کے نوٹس دیدیے ہیں ، چاول،مصالحہ جات سمیت تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات سرف،صابن،ٹوتھ پیسٹ، ہر قسم کی کریم، میک اپ سامان،درسی کتب،کاپیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے،انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں،نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی خمیری،پتیری نان کلچہ کی قیمتوں میں2روپے سے3روپے اضافہ کاڈی سی او کو نوٹس دے دیا۔ اوپن مارکیٹ میں مشروبات کی بوتلوں کی قیمت میں5سے7روپے کااضافہ کیا گیا اضافہ سے ملازمین و غریبوں کی چیخیں نکل گئی ہیں،کمپنیوں کی تیار کردہ آئیس کریم کی قیمت میں بھی 3 سے5 روپے اضافہ کیا گیا ہے،دودھ اوپن مارکیٹ اضافہ کے ساتھ100 روپے کلو،دہی110 روپے کلو ،دالوں کی قیمتیں 200 روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہیں،آلو70 روپے کلو ،پیاز60 روپے کلو ،بھنڈی 80 روپے کلو،شمالہ مرچ120 روپے کلو ،ادرک 200 روپے کلو،سرف ک ایک کلو پیکٹ پر10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس اضافہ سے ملازمین و غریبوں کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…