کراچی(آن لائن) ایک سال کے دوران بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 20 فیصد کم ہوئی تاہم مقامی سطح پر پٹرول و ڈیزل جنوری کے مقابلے آج عوام کے لیے 10 فیصد کے قریب سستا ہے۔ایک سا ل کے دوران خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 53 ڈالر سے کم ہو کر 41 ڈالر فی بیرل کے قریب دیکھی جا رہی ہے تاہم سال کے آغاز کے مقابلے آج ڈیزل 10 روپے سستا ہو کر 83 روپے 79 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کے نرخ 8 روپے 27 پیسے گھٹ چکے ہیں اور یہ 76 روپے 26 پیسے فی لٹر کے حساب سے بک رہا ہے۔عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کا پورا فائدہ حکومت نے عوام کو منتقل نہ ہونے دیا اور پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قومی خزانے کو بھی بھرنا چاہا۔جنوری کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد تھی تاہم اب ڈیزل پر 45 فیصد اور پٹرول پر یہ 24 فیصد ہے۔پورے سال کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کو دیکھتے ہوئے حکومت جی ایس ٹی کی شرح میں رد و بدل بھی کرتی رہی جو پٹرول پر 30 فیصد اور ڈیزل پر 50 فیصد کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری،ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا



















































