لاہو(نیوز ڈیسک )ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کوئلےکےذخائرسےمالامال ہے،یہ کوئلہ کسی بھی طرح عالمی معیار سےکم نہیں، مگر اس سےفائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے،سستی اور وافر بجلی چاہتےہیں تو کوئلے پر کام کیاجائے۔ملکی و غیرملکی ماہرین نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں2روزہ کول پراجیکٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ، تقریب میں وزیرتوانائی پنجاب چوہدری شیر علی بھی شریک تھے۔چوہدری شیر علی کا کہناتھا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے کوئلے پر انحصار ضروری ہے۔ماہرین کا کہناتھا کہ تھر میں دنیا کے سب سے بڑے ذخائرموجود ہیں،مگر اس کوئلے سے بجلی نہ بناناسمجھ سےبالاترہے،کیونکہ کوئلہ معیاری ہے ،بات صرف نیت درست ہونے کی ہے۔شرکا کاکہناتھا کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال میں ایسی کانفرنسز کا انعقاد سرمایہ کاری کے نئے راستے متعین کرے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں