اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یورپی یونین کے تحفظات پر موقف پیش کر دیا،وزارت تجارت

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس پر یورپی یونین کے تحفظات پر اپنا موقف پیش کر دیا، جنوری میں جی ایس پی پلس کا ریویو ہوگا، 10سال تک پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس کوئی نہیں چھین سکتا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے یورپی یونین کو جی ایس پی پلس کے پاکستانی معیشت سے متعلق فوائد سے آگاہ کیا گیااوربتایا گیاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی بدولت ملک میں امن قائم ہو ا ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عملدرآمد کے لیے ٹریٹی امپلی منٹیشن سیل قائم کیا ہے، عالمی تجارتی حجم میں کمی کے باوجود جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستان کی برآمدات کو استحکام ملا ہے، یورپی یونین کو اقوام متحدہ کے 27کنونشن پر عملدرآمد سے متعلق کیے گئے اقدامات پر بھی اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔ پاکستان کے جی ایس پی پلس کا ریویو آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے رابطہ کرنے پر ”ایکسپریس“ سے بات چیت میں تصدیق کی کہ جی ایس پی پلس پر یورپی یونین کے تحفظات پر اپنا موقف پیش کر دیا، آئندہ ماہ جی ایس پی پلس کا ریویو ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ 10 سال تک پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس کوئی نہیں چھین سکتا، ہر 2 سال بعد جی ایس پی پلس پر ریویو ہوگا جس میں تجارت کی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی عالمی ذمے داریوں پر پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عملدرآمد کے لیے ٹریٹی امپلی منٹیشن سیل قائم کیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…