پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کا اعلان

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے اور نئے ریٹس کا اطلاق منگل سے کر دیا گیا ہے۔محکمہ قومی بچت کے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 628 روپے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 880 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ پنشنرز بینیفٹ اکاو¿نٹس پر منافع کی شرح10.50 فیصد کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 1لاکھ روپے مالیت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر 10سال بعد منافع 2 لاکھ 30 ہزار روپے دیا جائے گا جبکہ 3 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح1510روپے، 6 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کے لیے 3030 روپے جبکہ 1سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6080 روپے کردی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاو¿نٹس پر منافع کی شرح کم کرکے4.15فیصد کردی گئی ہے۔جبکہ پرائز بانڈ کے انعامی رقم کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…