اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں سال بہ سال 2.7 فیصد اضافہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں سال بہ سال 2.7 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.6فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں سالانہ 1.6 اور ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا جبکہ جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 1.86 فیصد رہی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.45 فیصد تھی۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2015 میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں نومبر2014 کے مقابلے میں2.2 اور اکتوبر 2015 کے مقابلے میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں مرغی 21.13 فیصد، ٹماٹر 18.12 فیصد، پیاز 14.61 فیصد، آلو12.82 فیصد، انڈے10.68 فیصد، بیسن3.69 فیصد، سبزیاں 3.26 فیصد، چائے کی پتی3.14 فیصد، دال ماش2.90 فیصد، دال چنا2.51 فیصد، مچھلی2.39 فیصد، نٹس1.88 فیصد، ا?ٹا1.49 فیصد، گندم 1.46 فیصد، چنے1.39 فیصد، خشک میوے1.06 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ تازہ پھل7.78 فیصد، گڑ4.20 فیصد، چینی 3.7 فیصد، چاول 3.62 فیصد اور پکانے کا تیل 1.31 فیصد سستا ہوا، اشیائے خوراک کے علاوہ دیگر اشیا میں وولن ریڈی میڈ گارمنٹس2.52 فیصد، موٹر فیول 1.99 فیصد، تعمیراتی اجرتیں 1.40 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 1.21فیصد اور کیروسین ا?ئل 1.11 فیصد مہنگا جبکہ ذاتی استعمال کے آلات1.05 فیصد سستے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2014 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ٹماٹر 95.45 فیصد، پیاز 83.90 فیصد، دال چنا56.35 فیصد، بیسن 50.50 فیصد، دال ماش38.30 فیصد، چائے کی پتی27.35 فیصد، کابلی چنا21.32 فیصداور سگریٹس 17.23 فیصد مہنگے جبکہ آلو 45.59 فیصد، چاول19.15 فیصد، پکانے کا تیل16.57 فیصد، انڈے 14.17 فیصد، ویجیٹیبل گھی 12.41 فیصد سستا ہوا، خوراک کے علاوہ دیگر اشیا میں سلائی مشین کی سوئی اور ڈرائی سیل 9.96 فیصد، گیس9.92 فیصد، تعمیراتی اجرتیں 9.30 فیصد، درزی کے چارجز8.83 فیصد، تعلیمی اخراجات 8.75 فیصد بڑھ گئے جبکہ مٹی کا تیل18.93 فیصداور موٹر فیول14.38 فیصد سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح منفی سال بہ سال 4.01 فیصد سے گھٹ کر 0.27 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح 2.74 فیصد سے گھٹ کر منفی 2.73 فیصد ہوگئی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…