ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سی این جی سیکٹر قیمت بڑھانے کی شرط پر4ارب روپے دینے کو تیار

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سی این جی اسٹیشن مالکان نے سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ارب روپے کی ادائیگیوں کیلئے سی این جی کی قیمت میں اضافے کی شرط عائد کر دی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں لاگت کے لحاظ سے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو 10روز کا الٹی میٹم جاری کردیا ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ 4 ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے سلسلے میں بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ 4 میں سے 1 ارب روپے (25فیصد) ٹیکس گیس کے بلوں کے ساتھ فوری طور پر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی 3ارب روپے کے ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے ایف بی ا?ر اور سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔یہ کمیٹی 3ارب روپے کی ادائیگیوں کے لیے شیڈول مرتب کرنے کے ساتھ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 3(8)سے متعلق مسائل کے حل کے لیے بھی تجاویز مرتب کرے گی۔ شبیر سلیمان جی نے کہا کہ 1ارب روپے کی فوری اور آئندہ ٹیکس ادائیگی کے لیے یہ لازمی ہے کہ سی این جی مالکان اپنے کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے قیمتوں کا تنازع جو 3 سال سے اوگرا کے ساتھ زیرغور ہے اسے فوری حل کیا جائے، 3 سال کے دوران ا?پریٹنگ لاگت میں بجلی کی قیمت اور دیگر اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سی این جی کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نو ٹیفکیشن واپس لے کر سی این جی اسٹیشنز کی کاروباری لاگت اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی این جی کی فی کلو قیمت میں مناسب اضافہ کیا جائے، اگر 10دن میں اوگرا اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے قیمت میں اضافہ نہ کیا تو مجبوراً سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے جائیں گے یا پھر نیپرا کے نوٹیفکیشن کے تحت بجلی کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے باعث لاگت کے فرق کے لحاظ سے ازخود سی این جی کی قیمت بڑھا دی جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…