اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

منی بجٹ نے عوام کی چیخیں نکال دیں،کیا کیا مہنگا ہوگا؟ تفصیلات جاری

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)منی بجٹ نے عوام کی چیخیں نکال دیں،کیا کیا مہنگا ہوگا؟ تفصیلات جاری،وفاقی حکومت نے 313 درآمدی اشیا پر عائد ڈیوٹی میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاجس سے در آمدی دہی ¾ مکھن ¾ پنیر ¾ شہد ¾سگریٹ ¾ ٹی وی ¾ ڈش ¾ ریسور ¾ ایئر کنڈیشن ¾ ریفریجریٹر ¾ شیمپو ¾ توتھ پیسٹ ¾ پرفیوم اور میک اپ کا سامان مہنگا ہوگیا ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیا پر ٹیکس نہیں لگائیں گے ۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، اس لئے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران محصولات کی وصولی کا 40 ارب کم ہوئی تھی تاہم حکومتی اخراجات میں کمی کے باعث خسارہ 27 ارب تک رہا۔ انہوں نے بتایا کہ محصولات میں کمی کے باعث درآمدی اشیا پر ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ کیا جارہا ہے تاہم ٹیلی کام سیکٹر پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے درآمد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دہی مکھن، پنیر، ڈیری ایشیا اور شہد پر ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ انناس، امرود، آم، مالٹے، پولٹری، کوکونٹ، بادام اور کوکوبٹر پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ¾ نوٹی فکیشن کے مطابق ٹی وی، سٹیلائٹ ڈش ریسیوراور سگنل لینے والے آلات، واٹرڈسپنسر، مکمل آٹو میٹک مشینز، مائیکروویواوون، ایئرکنڈیشنرز، ریفریجریٹرزکی درآمد پر بھی 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے کوکنگ رینج، سیلنگ، پیڈسٹل اورایگزاسٹ فین کی درآمد، سنگ مرمر،دوسرے پتھروں اوران سے بنی اشیا کی درآمدپر بھی 10 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے ¾شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، شیونگ آئٹمز، پرفیوم کی درآمد اورمیک اپ کے سامان پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ 289 درآمدی اشیا ءپر 5 فیصد ¾ 61 پر10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے، گاڑیوں کی امپورٹ پر بھی ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگے سگریٹ کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جارہی ہے ¾ گاڑیوں کی درآمد پر بھی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے تاہم 800 سے 1000 سی سی تک کی کاروں پر ڈیوٹی میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عام آدمی کے استعمال کی اشیا پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…