منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ٹیلی کام ٹیکسز پرایف بی آر سے بات ہورہی ہے،انوشہ رحمن

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تر وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے حکومت ملک میں جدید ٹیکنالوجیز کو روشناس کرانا چاہتی ہے۔گزشتہ روز ایشیائی اسپیکٹرم ڈائریکٹر کرس زل کی سربراہی میں آنے والے 3 رکنی جی ایس ایم اے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہمارا انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سیکٹر بہت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے، ٹیلی کام صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح، ہمہ جہت مارکیٹ اور پر عزم نوجوان طبقے کی موجودگی ایسے عوامل ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تھری جی اور فور جی کی بہتریں سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید اسپیکٹرم درکار ہے۔انوشہ رحمن نے بتایا کہ ہم نے اپنے نئی ٹیلی کام پالیسی میں اسپیکٹرم سے متعلقہ امور کو خاص توجہ دی ہے، یہ پالیسی مسودہ اسپیکٹرم ریفارمنگ، اسپیکٹرم سے متعلقہ تجارت، اوور دی ٹاپ سروسز سمیت ٹیلی کام سے متعلقہ تمام عوامل کا احاطہ کرتا ہے، ہم ٹیلی کام انڈسٹری کے ٹیکس سے متعلقہ تحفظات کا ازالہ کرنے کے لیے اور اس مسئلے کے جلد از جلد حل کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے بات چیت کر رہے ہیں۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…