ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جولائی تااکتوبر،پرانی گاڑیوں کی درآمد14ہزارسے تجاوز

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) پرانی گاڑیوں کی درآمد مس ڈیکلیئریشن کے انتہا پر پہنچنے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں د گنی ہوگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14ہزار106 گاڑیاں درآمد کی گئیں، صرف اکتوبر2015 میں 4ہزار41 گاڑیاں درآمد کی گئیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 7ہزار982 جبکہ اکتوبر2014 میں 1886 گاڑیاں منگوائی گئی تھیں، گزشتہ 4ماہ میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد 23 فیصد کے اضافے سے 3ہزار200 رہی جبکہ اکتوبر میں 850 ہائبرڈ گاڑیاں منگوائی گئیں جو گزشتہ برس کی ان مدتوں میں بالترتیب1347 اور 350 رہی تھیں، ان 4ماہ میں 326ٹرک اور بسیں بشمول 133اکتوبر میں درآمد کی گئیں۔اگرچہ پرانی گاڑیوں کی درآمد کا مقصد پالیسی سازوں کی نظر میں صارفین کو سستی گاڑیاں خریدنے میں سہولت دینا تھا تاہم اس میں ناکامی ہوئی کیونکہ یہ درآمدی گاڑیوں مقامی نئی گاڑیوں کے برابرقیمت جبکہ 1300تا 1600سی سی کی 3 سال پرانی گاڑیوں تو اسی ماڈل کی مقامی گاڑیوں سے بھی زائد قیمت پرفروخت ہورہی ہیں جبکہ کم ڈیوٹی کی وجہ سے حکومت کو بھی نقصان ہورہا ہے۔ انڈسٹری ماہرین کے مطابق کم ٹیکس و ڈیوٹی چھوٹ پرانی گاڑیوں کی درآمد بڑھنے کی اہم وجہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…