کراچی(نیوز ڈیسک)تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح 13 دسمبر کو ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں کیا جا رہا ہے۔ منصوبے سے پاکستان کو تقریبا 1 ارب مکعب فٹ گیس روزانہ ملے گی۔ترکمانستان افغانستان پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا چند روز بعد افتتاح کر دیا جائے گا۔ تاپی منصوبے پر 10 ارب ڈالر کی لاگت سے تقریبا 1800 کلو میٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبے سے پاکستان کو تقریبا 1 ارب مکعب فٹ گیس روزانہ ملے گی۔ماہرین کے مطابق منصوبہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ تاپی منصوبہ کو 2018 میں مکمل کر لیا جائیگا۔