ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو ایک اور بڑی ”ڈوز“مل گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ قرض کی رقم توانائی اور غربت میں کمی کے منصوبوں پر خرچ کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کیلئے 1ارب 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 990 ملین ڈالر سے ڈسٹری بیوشن اور بجلی کے ایڈوانس میڑ انفرا سٹرکچر پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر کر کے بجلی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔اس سلسلے میں پاور ڈسڑی بیوشن کمپنیاں پورے ملک میں ایڈوانس الیکٹرک میڑنگ انفراسڑکچرز سسٹم متعارف کروائیں گی تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو سکے۔ اے ڈی بی کے مطابق تکنیکی خامیوں کی وجہ سے پاکستان میں بیس فیصد بجلی ضائع ہو جاتی ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ400 ملین ڈالر سے انرجی سیکٹر میں ریفارمز پر کام کیا جائےگا۔ پالیسی اصلاحات پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائےگا تاکہ عوام کو آسان نرخوں پر بجلی میسر ہو سکے۔ ملک میں جاری بجلی بحران کے باعث شرح نمو شدید دباﺅکا شکار ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر انرجی ایکسپرٹ عدنان ترین کہا ہے کہ پاکستان کو شرح نمو اور آمدنی میں اضافے اور غربت کے خاتمے کیلئے پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات پر کام کرنا ہو گا۔ اے ڈی بی کے قرض سے دونوں پروگراموں پر کام ہونے سے شفاف، جدید اور ماحول دوست توانائی کی صنعت بنانے میں مدد ملے گی۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کے نرخ اس کی پیداواری لاگت کم ہونے سے ڈسڑی بیوشن کمپنیوں کو مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی رسد اور طلب کے درمیان پانچ ہزار میگاواٹ کا فرق ہے جس کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…