جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس نے پاکستان کو ایک اور اہم پیشکش کردی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوزڈیسک) روسی توانائی کمپنی گیس پرام کے شریک چیئر مین وکٹر ایوانوف نے بتایا کہ یہ کمپنی بارہ ارب مکعب میٹر تک ایل این جی پاکستان کوفراہم کرسکتی ہے اگر حکومت پاکستان تیار ہوگی تو اس مقصد کےلئے روس اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ ہوگا ۔واضح رہے کہ پاکستان کو گیس کی قلت کا سامنا ہے جسے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔روسی کمپنی روز ٹیک کی ذیلی کمپنی آرٹی گلوبل ریسورسز نے کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کےلئے سروے شروع کر دیا ہے ۔پاکستان اور روس کے درمیان اکتوبر میں ہونے والے سمجھوتے کے تحت یہ گیس پائپ لائن بچھانے کافیصلہ کیا گیا تھا جبکہ روس کی اہم توانائی کمپنی گیز پرام نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کر نے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔روسی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق آرٹی گلوبل ریسورسز کمپنی کراچی سے لاہور تک پائپ لائن بچھائے گی جس کے ذریعے تیل اور ایل این جی کو منتقل کیا جاسکے گا اس پائپ لائن پر تقریباً تین ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2020کے وسط تک مکمل کیا جائیگا ۔1100کلو میٹر لمبی گیس پائپ لائن کو کراچی کی بندر گاہ پر بنائے گئے ایل این جی ٹرمینل سے منسلک کیا جائیگا یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا پہلے مرحلے کو 2018کی دوسری سہ ماہی اور دوسرے مرحلے کو 2019کی دوسری سہ ماہی تک مکمل کیا جائیگا اور کمپریسر سٹیشن بھی بنائے جائینگے ۔تیسرا مرحلہ 2020کی دوسری سہ ماہی تک مکمل ہوگا اور تمام کمپریسر سٹیشنوں کو پائپ لائن کے ساتھ ملا دیا جائیگا جس سے سالانہ 2.4ارب مکعب میٹر گیس منتقل ہوگی ۔روز ٹیک کے سربراہ سرگی چیمی ژوف نے میڈیا کو بتایا کہ اس منصوبے کےلئے ٹھیکیداروں کا انتخاب 2016میں کیا جائیگا اس منصوبے کےلئے حکومت پاکستان ساورن گارنٹی فراہم کریگی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…