ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام چار روزہ بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی جس میں پاکستان نے بھی اپنا پویلین لگایا ہے ،نمائش کا افتتاح قونصل جنرل شیریار اکبر اورکمرشل قونصلر عبد الوہاب سومرو نے کیا۔ہفتہ کو سعودی عرب میں پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام چار روزہ بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا۔اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل شیریار اکبرکا کہنا تھاکہ پا ک سعودی تجارت کو فروغ دینا ہمارے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ اس نمائش میں 14مختلف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ توقع ہے کہ نمائش سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔دوسری جانب مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں پاکستانی فوڈ فیسٹیول کا بھی افتتاح ہوگیا ہے۔ افتتاح پا کستانی سفیر منظور الحق نے کیا۔ فیسٹیول میں حلوہ پوری،پاکستانی چاول،مچھلی اور دیگراشیائے خورونوش کی نمائش شامل ہے۔ اس بار کھانوں کی تیاری کیلئے باورچی کراچی سے منگوائے گئے ہیں۔منظور الحق نے مزید بتایا کہ جدہ اور ریاض کے بعد مشرقی ریجن میں بھی پاکستانی ثقافت اور کلچرل کو غیر معمولی پذیرائی ملے گی۔ اس موقع پر کمرشل اتاشی وسیم باجوہ ، فیسٹیول کے آرگنا ئزر طارق صا بر اور ویلفیئر اتاشی حماد عابد بھی موجود تھے ـ



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…