ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت سندھ کا بلدیاتی اداروں کے ماہانہ فنڈز سے 33.3فیصد کٹوتی کا فیصلہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )حکومت سندھ نے مالی بحران کا شکار بلدیاتی اداروں پر ایک اور کاری وار کرتے ہوئے ان کے ماہانہ فنڈز سے 33.3فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کٹوتی کا مقصد عدالتی حکم پر پنشنرز کو ادائیگی کرنا ہے ۔فنڈز کی قلت کے باعث شہر میں ترقیاتی کام بند ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے عدالتی احکامات پر پنشنرز کو ادائیگی کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کے ماہانہ فنڈز سے 33.3فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنشن ادائیگی کا کوئی ریکارڈ ضلعی حکومتوں کو فراہم نہ کرنے سے اس مد میں خور دبرد کا امکان زیادہ ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ ضلعی حکومتوں کا پراپرٹی شیئر بھی پنشن ادائیگی کے نام پرضبط کرلیا گیا تھا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مالی بحران کاشکار ضلعی حکومتیں مذکورہ کٹوتی برداشت نہیں کرسکیں گی۔قانون کے مطابق ماہانہ فنڈ میں سالانہ15 فیصد اضافہ ہونا چاہیے جبکہ حکومت سندھ نے 2007سے او ذیڈ ٹی فنڈ میں اضافہ نہیں کیاہے ۔ذرائع کے مطابق 8سال میں تنخواہوں میں کئی گنا اضافے سے ضلعی حکومتوں پر مالی بوجھ بڑھ گیااور فنڈز کی قلت کے باعث ضلعی حکومتوں میں ترقیاتی کام بند ہوگئے ہیں ،جس کی وجہ سے ترقیاتی کام بند ہونے سے شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی افسران سندھ حکومت کی زیادتی کا شکوہ تو کرتے ہیں مگر آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کیا جائے تو تبادلے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کے اس فیصلے سے آنے والے منتخب نمائندے براہ راست متاثر ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…