ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کا پراپیگنڈ ہ درست نہیں ،شوگرملز

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوز ڈیسک )شوگر ملزایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کا پراپیگنڈہ درست نہیں ،چینی کا کاروبار سیاست کی نذر نہ کیا جائے ،شوگر ملیں بند ہوئیں تو گنے کے کاشت کار بھی سڑکوں پر نکل آئیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدے دار حکومت سے نالاں نظر آئے،مرکزی چیئرمین سکندر خان نے حکومتی قوانین پر شدید تنقید کی اورکہا کہ 1950 ءکا ایکٹ پرانا ہو چکا ، نئے تقاضوں کو سمجھا جائے، اس وقت تک نہیں چلائینگے جب تک ملک بھر میں گنے کی یکساں قیمت مقرر نہیں کی جاتی۔شوگرملزپنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی کا شکوہ تھا کہ بیوروکریسی نے حکم نامہ بھجوا دیا کہ ملوں والے 15 یوم میں کسانوں کو گنے کی قیمت ادا کریں ورنہ گرفتار کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاوربار میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو نگے،شوگر ملز مالکان نے نئے کرشنگ سیزن سے پہلے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ گنے کا خریدار ا±ن کے سواکوئی نہیں، لہذا شوگرپالیسی انکی مشاورت سے بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…