اسلام آباد (آن لائن)ملک میں سگریٹ کی فروخت میں اس سال 300 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ سگریٹ نوشی میں واضح اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ سیگریٹ بنانے والی کمپنیاں ہر سال 65 بلین سگریٹ مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے دیتے ہیں مگر سٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ کے مطابق سگریٹ بنانے والی کمپنیاں دراصل 123 بلین سگریٹ ہر سال مارکیٹ میں فروخت کیلئے بھیجتی ہیں۔ اگر مثال کے طور پر 123 بلین کی بجائے 100 بلین سگریٹ بھی مارکیٹ میں بھیجیں تو بھی مارکیٹ قیمت 3 روپے فی سگریٹ کے حساب سے 300 بلین روپے تک سگریٹ نوشی ہر سال میں کی جاتی ہے۔ سگریٹ بنانے والی کمپنیاں ٹیکس کی بچت کرنے کیلئے سگریٹ کی پیداوار کم بتاتی ہیں۔ پچھلے پانچ سال کے مطابق اوسط پیداوار 65 بلین ہو تو فی سگریٹ اوسط قیمت 2 روپے بھی ہو تو بھی پاکستان میں 120 بلین روپے کی ہر سال سگریٹ نوشی ہوتی ہے۔ پاکستان کی سگریٹ بنانے والی کمپنیاں کچھ حصہ برآمدات بھی کرتے ہیں برآمدات اور پاکستان میں استعمال ہونے والی سگریٹ تقریباً 300 بلین سے اضافہ ہو چکا ہے رپورٹ کے مطابق فروخت پر کل آمدن 86 بلین روپے ہے اور پچھلے پانچ سال کے مطابق 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مستقبل میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔